حکومت برطانہ نے اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ کرنے کی پٹیشن مسترد کر دی

لندن (پبلک نیوز) حکومت برطانہ نے اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ کرنے کے حوالے سے دائر کی گئی پٹیشن کو مسترد کر دیا ہے۔

حکومت برطانیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمارا حکومت پاکستان سے مجرمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں، اس لیے پٹیشن مسترد کرتے ہیں۔ کسی دوسرے ملک میں عدالت سے سزا یافتہ مجرم کو معاہدہ نہ ہونے کے باوجود ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔

برطانیہ حکومت کے فیصلہ پر برطانوی ہائی کمیشن کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔ ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیا ن مجرموں کے تبادلہ کا کوئی معاہدہ نہیں، معاہدہ نہ ہونے کے باوجود مجرم کی حوالگی کی درخواست قانونی طور پر کی جا سکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا انصاف اور احتساب کے معاملہ میں پاک برطانیہ تعلقات مثبت اور تعمیری ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں