شہبازشریف اور خاندان کے خلاف کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، برطانوی صحافی

 

پبلک نیوز: برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا پبلک نیوز کے پروگرام کراس چیک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میرے پاس شہباز شریف اور خاندان کے خلاف کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ شہباز شریف برطانوی عدالت میں گئے تو ہم قانونی طور پر دفاع کریں گے۔ نواز شریف دعوے کے باوجود برطانوی عدالت نہ گئے۔

 

شہباز شریف کی منی لانڈرنگ اور امدادی فنڈز میں خرد برد کا انکشاف کرنے والے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا پبلک نیوز کے پروگرام کراس چیک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے پاس شہباز شریف اور خاندان کے خلاف کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ شہباز شریف برطانوی عدالت میں گئے تو ہم قانونی طور پر دفاع کریں گے۔

ڈیوڈ روز کا کہنا تھا کہ نواز شریف دعوے کے باوجود برطانوی عدالت نہ گئے۔ پاکستان میں انکے خلاف فوجداری مقدمہ ہوا اور وہ جیل میں ہیں۔ شہباز شریف اور ن لیگ کا حکومت کی جانب سے سٹوری پلانٹ کرنے کا الزام غلط ہے۔ میں نے پاکستان اور برطانیہ میں سٹوری سے متعلق شواہد اکٹھے کئے۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات گزشتہ سال انتخابات سے قبل کی۔ کرپشن اسکینڈل کے سنگین قانونی مضمرات ہیں۔ برطانوی تفتیشی ادارے منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے والے برطانوی بینکوں کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔

 

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں