برطانوی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

لندن (پبلک نیوز) بریگزیٹ ڈیل کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان۔

 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے بریگزیٹ ڈیل کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا، برطانوی وزیراعظم تھریسامے 7 جون کومستعفی ہوں گی۔

 

برطانوی وزیراعظم عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز تھا، بریگزٹ پرعملدرآمد نہ کرانے کا افسوس ہے اور ہمیشہ رہے گا، جبکہ میں نے استعفی بریگزیٹ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیٹ لاک پر دیا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں