برطانوی ایوان میں وزیراعظم نے بریگزٹ پر متبادل منصوبہ پیش کر دیا

پبلک نیوز: برطانوی ایوان میں وزیرِ اعظم نے بریگزٹ پر متبادل منصوبہ پیش کر دیا۔ بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں رہنے کے خواہش مند یورپی شہریوں کے لیے فیس کی شرط ختم کر دی۔

 

بریگزٹ ڈیل مسترد کیے جانے کے بعد تھریسامے نے ایوان میں پلان بی پیش کر دیا۔ نئے پلان کے تحت برطانوی حکومت نے بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں رہنے کے خواہش مند یورپی شہریوں کے لیے 65 پاؤنڈز کی فیس کی شرط ختم کر دی۔

 

برطانوی وزیراعظم نے شمالی آئرلینڈ کی سرحد کے انتظام پر یورپی یونین سے دوبارہ بات چیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل کی مخالفت کی اہم ترین وجوہات میں سے ایک شمالی آئرلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سرحدی انتظام کا معاملہ تھا۔

 

ٹریزامے نے بریگزٹ پر دوسرے ریفرنڈم کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر جریمی کاربن نے پلان بی کو پلان اے کی کاپی قرار دے دیا، ترمیم شدہ ڈیل پر پارلیمنٹ میں منگل کو ووٹنگ ہوگی۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں