شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی جوڑی میں علیحدگی

پبلک نیوز: شوبز کی دنیا ایک اور بڑی خبر آ گئی۔ معروف برطانوی گلوکارہ ایڈیلے نے اپنے شوہرسے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور برطانوی ایوار ڈیافتہ گلوکارہ ایڈیلے نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ گلوکارہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں نے مل کر علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ2012 میں ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جن کا نام انجیلیو رکھا گیا۔ 30 سالہ ایڈیلے اور سیمون کونیکی نے 5 سال تک تعلق رکھنے کے بعد 2016 میں خفیہ شادی کی جس کا باقاعدہ اعلان ایڈیلے نے 2017 میں کیا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں