برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن عہدہ سے مستعفی ہو گئے

لندن(پبلک نیوز) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی حکومت پر خطرات منڈلا نے لگے۔ بریگزٹ کے معاملے پر 24 گھنٹوں میں کابینہ کے تین وزراء اپنے فرائض سے دستبردار ہو گئے۔ بورس جانسن کے مستعفی ہونے پر جیریمی ہنٹ کو نیا وزیرخارجہ تعینات کر دیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی حکومتی کشتی ڈولنےلگی، بریگزٹ کے معاملے پر24 گھنٹوں کےاندر کابینہ کے تین اہم وزرا مستعفی ہو گئے۔ سب سے پہلے وزیر برائے بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس اور سٹیوبیکر مستعفی ہوئے۔ تیسرے مستعفی ہونے والے شخص وزیر خارجہ بورس جانسن ہیں جنہوں نے تھیریسامے کے بریگزٹ پرخطاب سے چند گھنٹے پہلے استعفیٰ دیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں