کورنگی کراچی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

کراچی(پبلک نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ماں اور 2 بچوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچوں اور والدہ کو تیزدھار آلہ سے قتل کیا گیا۔ پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر باقاعدہ تحقیقات شروع کر دیں۔

 

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر ہوئے پھر سے بے لگام، پولیس ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاون میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر ماں اور دو بچوں کو نوک دھار آلے سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر رات کو گھر سے باہر کھانا لینے گیا اور واپس آیا تو لاشیں دیکھیں۔

 

مقتولہ کے شوہر کی چیخ پکار کے بعد علاقہ مکین جمع ہوئے۔ گلشن بہارغوثیہ چوک کے گھر میں سے 32 سالہ انیلہ، 3 سالہ فاطمہ اور 3 سالہ عبدالہادی کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے قتل کی لرزہ خیز واردات میں مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے کر موقع سے شواہد جمع کرلیے۔ پولیس ذرائع کےمطابق مقتولہ کے شوہر کی گھر کے قریب درزی کی دکان تھی، پولیس نے تہرے قتل کی واردات میں باقاعدہ تحقیقات شروع کر دیں۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں