بجٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، وزارت خزانہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) بجٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ خسارہ 8.9 فیصد اور کل آمدن 4 ہزار 900 ارب روپے سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق بجٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سال 2018 تا 19  میں بجٹ خسارہ 8.9 فیصد رہا۔ جولائی سے جون تک کل آمدن 4 ہزار 900 ارب روپے اور کل ٹیکس آمدن 4473 ارب روپے رہی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 4071 ارب روپے  جبکہ صوبوں نے 401 ارب روپے  ٹیکس اکھٹا کیا۔ نان ٹیکس آمدن کی مد میں 427 ارب روپے موصول ہوئے۔ اسی دورانیے میں اخراجات 8345 ارب روپے رہے۔ سود کی ادائیگیوں پر 2091 ارب اور دفاع پر 1146 ارب روپے خرچ ہوئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس بجٹ خسارہ 3444 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ بیرونی وسائل سے 416 ارب اور اندرونی ذرائع سے 3028 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں