نئے مالی سال کیلئے خیبرپختونخوا کا بجٹ 18 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ

پشاور(حسن علی) نئے مالی سال کے لئے خیبرپختونخوا کا بجٹ 18 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے مالی سال دوہزار انیس اور بیس کے لئے 700 ارب روپے سے زیادہ کی بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے دی۔

 

نئے مالی سال کے لئے خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق بجٹ میں صوبائی محاصل میں 10 ارب روپے کا اضافہ، ہدف 45 ارب سے بڑھ کر 55 ارب کر دیا گیا۔ رواں مالی سال کے دوران صوبائی حکومت نے صوبائی محاصل سے آمدن کا تخمینہ 45ارب روپے لگایا ہے۔ آمدن کا ہد ف 45ارب روپے سے بڑھا کر 55ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ نئے مالی سال کے لئے خیبرپختو نخوا کے کُل آمدن کا تخمینہ 657ارب25کروڑ روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق جاری اخراجات کا تخمینہ 475ارب25کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ ضم ہونے والے اضلاع کے جاری اخراجات کے لئے 65ارب روپے، اے ڈی پی کے لئے 36ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ قبائلی اضلاع کے لئے 36 ارب روپے سالانہ رکھنے کی تجویز ہے۔ وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے اس حوالے سے تصدیق کر دی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں