وزیر اعظم عمران خان سے بزنس کمیونٹی کے نمائندگان کی ملاقات

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے بزنس کمیونٹی کے نمائندگان کی ملاقات، نمائندگان کی جانب سے حکومت کی جانب سے جاری معاشی  اصلاحات پر تجاویز پیش۔

 

تفصیلات کے مطابق بزنس کمیونٹی کے نمائندگان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں میں عقیل کریم ڈھیڈی، محسن سنگانی، احمد چنائے ، دارو خان، زبیر طفیل، زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، علی حبیب اور ایس ایم منیر شریک ہوئے۔

 

وزیر توانائی عمر ایوب ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،  وزیر مملکت حماد اظہر، ڈاکٹر عشرت حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 

بزنس کمیونٹی کے نمائندگان نے حکومت کی جانب سے جاری معاشی  اصلاحات پر تجاویز پیش کیں۔ بزنس کمیونٹی کے نمائندگان نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے عمل میں کاروباری برادری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور معاشی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے میں مکمل تعاون کرے گی۔

 

وزیر اعظم ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اورمینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معاشی مشکلات پر قابو پانے اور معیشت کے استحکام کے لیے حکومت اور بزنس کمیونٹی کے مابین موثر اشتراک  کی ضرورت ہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں