یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں بزنس لیکچر کا اہتمام

لاہور (پبلک نیوز) یونیورسٹی آف مینمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے سکول آف پروفیشنل ایڈونسمنٹ (ایس پی اے) کی جانب سے 'بزنس لیڈرز ٹالکنگ تو فیوچر لیڈرز' کے عنوان سے ایک انڈسٹری رجحان کے لیے نئے اقدام کا آغاز کیا گیا۔

 

یونیورسٹی آف مینمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے سکول آف پروفیشنل ایڈونسمنٹ (ایس پی اے) کی جانب سے 'بزنس لیڈرز ٹالکنگ تو فیوچر لیڈرز' کے عنوان سے ایک انڈسٹری رجحان کے لیے نئے اقدام کا آغاز کیا گیا۔ اس پلیٹ فارم کے زیراہتمام یو ایم ٹی سیمینار ہال میں گیسٹ لیچکرز رکھے گئے جن میں آئی ٹی کے ماہر اور کاروباری رہنما سلیم غوری سی ای او نیٹ سیل کو مدعو کیا گیا۔ ۔ اس نشست کی صدارت ایس پی اے کے ڈائریکٹر ایم خلیل احمد اربی نے کی۔ سلیم غوری نے انفارمیشن ٹکنالوجی، بزنس اور انٹرپرینیورشپ سے متعلق ایک متاثر کن لیکچر دیا۔

انہوں نے طلباء کے ساتھ کاروبار کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کاروبار میں کامیابی کے لیے جذبہ اور عظیم نظریات ہی حقیقی اجزا ہیں۔ انہوں نے کامیاب انٹرپرینیورشپ کی متعدد جہات وژن، ڈرائیو، مواصلات اور تکنیکی مہارتوں پر روشنی ڈالی جو ایک کاروباری کے طور پر ان کی کامیابی کی کلید تھیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے عقلی فیصلے کرنے کی روایتی دانشمندی کو چیلنج کیا اور خطرہ مول لیا، زندگی میں کافی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن آخر کار وہ کامیاب ہوگئے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں