آپ نے لاہور جلو پارک کا 'تتلی گھر' نہیں دیکھا؟

سدرہ غیاث

قدرت کی تخلیق خوبصورت رنگ برنگی نازک اور حسین  تتلیاں ہاتھ لگاتے ہی اڑ جائیں۔ تتلیوں کا نام لبوں پر آتے ہی انسان بچپن میں کھو جاتا ہے۔ ان تتلیوں کے لیے زندہ دلوں کے شہر میں خصوصی گھر بنایا گیا ہے۔

جی ہاں! لاہور جلو پارک میں ایک ایسا ہی خوبصورت 'تتلی گھر' بنایا گیا ہے۔ دو خوبصورت آبشاروں سے گرتا پانی اور اس سحر انگیز ماحول میں اڑتی تتلیاں۔ جن کو دیکھ کر ہر شخص  سحر میں کھو جاتا ہے۔

Image result for butterfly house jallo park lahore

تتلی گھر میں آئے شہری اور بچے جہاں  جاڑے کے باعث تتلیوں کی کمی سے افسردہ  دیکھائی دیے وہی تتلی گھر کی خوبصورتی سے لطف اندوز بھی ہوتے رہے 

پی ایچ اے کے چیر مین یاسر گیلانی کہتے ہیں کہ جاڑے کے موسم میں تتلی کم ہوتی ہے ہر تتلی اپنے پھول کے موسم میں پروان بھرتی ہے۔ سیاحوں نے خوبصورت تتلی گھر میں پرندوں ،مچھلیوں اور آ بشاروں کے ساتھ سلفیاں بھی بنائی۔

احمد علی کیف  10 ماه پہلے

متعلقہ خبریں