رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو مزید 2 ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان

اسلام آباد (پبلک نیوز) رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو مزید دو ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے۔ سعودی عرب کے بعد چین کی جانب سے پاکستان کو مالیاتی پروگرام ملنے کا امکان  ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو مزید 2 ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے۔ سعودی عرب کے بعد پاکستان کے بہترین دوست چین کی جانب سے پاکستان کو مالیاتی پروگرام ملنے کا امکان ہے۔ سی پیک منصوبے کے فریم ورک کے تحت پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مذکرات کا اہم دور متوقع ہے۔ چین حکام کے ساتھ وزارت خزانہ اور پاکستان سٹیٹ بنک کے اعلی حکام مذکرات کریں گے۔ چین کی جانب سے مالیاتی پروگرام شارٹ ٹرم قرضے کے طور ملنے کا امکان ہے۔ چین سے ملنے والے قرض کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

حارث افضل  10 ماه پہلے

متعلقہ خبریں