ارشد ملک چیئرمین پی آئی اے، عون عباس ایم ڈی بیت المال ہونگے، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی کابینہ نے ائیروائس مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کی منظوری دے دی ہے۔عون عباس کو بیت المال کا ایم ڈی لگا یا  جائے گا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ائیروائس مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کو چئیرمین پی آئی اے لگانے کی منظوری دے دی  گئی ہے۔ عون عباس کو بیت المال کا ایم ڈی لگا یا  جائے گا۔ حکومت نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا مکمل آڈٹ کرانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ نجکاری کمیشن کے چئیرمین کا عہدہ وفاقی وزیر نجکاری کے پاس رہے گا۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا پچھلی حکومتوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا۔ وزیراعظم نے گزشتہ 10برسوں میں  لیے گئے بیرونی قرضوں کے استعمال کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ غریبوں کو ریلیف دینے کے لیے ہیلتھ کارڈ اسکیم شروع کر رہے ہیں۔ سگریٹ مافیا کے خلا ف بڑے پیمانہ پر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رواں سال کے آخر تک غیرقانونی موبائل فون ملک میں کام نہیں کر سکیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پیسہ نہیں لگا رہی۔ گھر پرائیویٹ سیکٹر بنائیں گے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم مکمل طور پر محفوظ ہے۔ امریکا میں 75 فیصد گھر قرض لے کر بنتے ہیں۔ سرکار کی زمین پر بینک لوگوں کو قرض دے گا۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر پارلیمنٹ میں ایک قرار داد جمع کرانا چاہتے ہیں کہ کرپٹ لوگوں کو قومی مجرم کے طور پر دیکھا جائے۔ شہبازشریف کے پارلیمنٹ میں آنے سے اراکین اسمبلی کو ان سے سوالات پوچھنے کا موقع ملے گا۔

فواد چودھری نے بتایا کہ 3ہزار سے زائد لوگ اس وقت ای سی ایل پر ہیں۔ پی آئی اے 406ارب کا مقروض ہے۔ قومی ائیرلائن ہر ماہ 2ارب کے نقصان میں جا رہی ہے۔ نئے چئیرمین کو کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی مالی مشکلات فوری طور پر کم کریں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں