مغربی ممالک میں مساجد پر حملوں کے بڑھتے واقعات، انتہا پسند نے کیلی فورنیا میں مسجد کو آگ لگا دی

پبلک نیوز: مغربی ممالک میں انتہا پسندوں کی جانب سے مساجد پر حملوں کے بڑھتے واقعات، تازہ کارروائی میں انتہا پسند نے کیلی فورنیا کی مسجد کو آگ لگا دی۔ حملہ آور سفید فام نسل پرستی اور نیوزی لینڈ حملے پر نوٹ چھوڑ کر کر فرار ہو گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مغرب میں مسلم منافرت اور انتہا پسندی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں نامعلوم شخص نے رات گئے مسجد کو آگ لگا دی۔ مسجد میں موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔

 

آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مسجد کے بیرونی حصے کو نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم سفید فام نسل پرستی اور نیوزی لینڈ حملے پر نوٹ چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ مذہبی منافرت کے حالیہ واقعات میں کرائسٹ چرچ اور برمنگھم کی مساجد پر حملے کیے جا چکے ہیں۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں