ایرانی انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں کیلی گرافی نمائش

اسلام آباد (فوزیہ چودھری) اسلامی ممالک کا فن خطاطی دنیا بھر میں منفرد پیچان رکھتا ہے۔ ایرانی انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد کے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں کیلی گرافی نمائش منعقد ہوئی۔

اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل اف آرٹس میں کیلی گرافی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران کے مشہور آرٹسٹ اپنے فن پاروں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ ایران کی خطاطی اور برادرانہ تعلقات کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خوب سراہا۔ نمائش کے انعقاد پرایرانی سفارتخانے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایران کے مصور بھی پاکستان میں اپنے فن پاروں کے قدر دان پا کر تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے سفارت خانہ ایران کے تعاون سے نیشنل آرٹ گیلری میں دو روزہ خطاطی ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے۔ ورکشاپ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے طالبات اور نوجوان فنکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مشہور ایرانی فنکاروں اور پاکستانی خطاط سے خطاطی کی تربیت لی۔

 

 

 

 

 

 

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں