سابق امریکی سفیر نے عمران خان کو بڑا لیڈر قرار دے دیا

پبلک نیوز: سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے عمران خان کو بڑا لیڈر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان برف پگھل رہی ہے۔ ساتھ ہی اسلام آباد اور واشنگٹن میں بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

 

پاکستان میں سابق تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اسلام آباد واشنگٹن میں بہتر تعلقات کی خواہش ظاہرکردی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جمہوریت کے ساتھ ہے دنیا بھرمیں تاثرعام ہے کہ پاکستان میں سول ادارے اس طریقے سے کام نہیں کر رہے جیسے انہیں کرنا چاہیے۔

 

سابق سفیر کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی ہے۔ ایک سوال پر سابق سفیر نے امریکی انتظامیہ کی طرف سے پاکستان کو نظرانداز کرنے کے تاثر کو رد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا بظاہر امریکا کا جھکاؤ بھارت کی طرف لگتا ہے مگر ایسا نہیں ہے۔ کیمرون منٹر نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے بھرپور سفارتی مہم چلانے کا مشورہ بھی دیا۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں