زلفی بخاری کی برطانیہ میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے سلسلے میں ذولفقار بخاری نے برطانیہ میں مہم کا آغاز کر دیا۔

 

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے برطانیہ میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم شروع کر دی۔ اس سلسلے میں بریڈ فورڈ میں وارثی فاؤنڈیشن کی طرف سے فنڈ ریزنگ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ذولفقار بخاری کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانے کے لیے پُر عزم ہے۔ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ مہم میں برطانوی پاکستانیوں کو اہم کردارادا کرنا پڑے گا۔

 

ذولفقار بخاری کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے دنیا میں پاکستانی کمیونٹی کو متحرک کرنے کا کہا ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ اہم ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کی مدد سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کی صورت میں جاری ہونے والے بانڈز کے ذریعے سمندر پار رہنے والے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانڈز کی مدت تین اور پانچ سال ہوگی۔ تین سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ دو پانچ فی صد ،پانچ سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ سات پانچ فی صد ہوگی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں