پاکستان اور کینیڈا کے تجارتی تعلقات اچھے ہیں: کینیڈین ڈپٹی ہائی کمیشنر

کراچی(پبلک نیوز) کینیڈین ڈپٹی ہائی کمیشنر نے اسٹاک کا روایتی گھنٹہ بجا کر مارکیٹ کا آغاز کر دیا، اس موقع پر انہوں پاکستان اور کینیڈا کے تجارتی تعلقات کو اچھے قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ کینیڈین شہری پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بطور سی ای او کام کر رہے ہیں۔

 

صبح سویرے کینیڈین ڈپٹی ہائی کمیشنر کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج آمد، روائتی گھنٹہ بجا کر مارکیٹ کا آغاز کیا، اس موقع پر کینیڈین ڈپٹی ہائی کمشنر وینڈی گلمور کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکس چینج کا پہلا دورہ ہے، پاکستان اور کینیڈا کے تجارتی تعلقات اچھے ہیں، جن میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ سروسز سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک میں تعاون جاری ہے۔

چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی نے اسٹاک کی صورتحال پر تبصرہ دیتے ہوئے کہا کہ 2016ء میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج بہترین پرفارم کر رہا تھا۔ مئی2017ء کے سیاسی منظر نامے کے بعد مارکیٹ غیر یقینی کا شکار ہوئی۔ آنے والے منی بجٹ سے اچھی امیدیں وابستہ کرتے ہوئے چیئرمین اسٹاک ایکسچینج کا کہنا تھا کہ امید ہے آئیندہ دنوں میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ اچھا پرفارم کریگی۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں