جیت کے جشن میں فائرنگ سے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بال بال بچ گئے

ٹورنٹو (پبلک نیوز) کینیڈا میں باسکٹ بال کی چیمپئن بننے والی ٹیم کے جشن میں فائرنگ سے 4افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ فائرنگ کے وقت وزیراعظم جسٹن ٹروڈوسٹیج پر موجود تھے۔

 

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں جشن کی خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئیں۔ باسکٹ بال کی چیمپئن بننے والی ٹیم کینیڈین ٹیم ٹورنٹو ریپٹرز کے جشن میں ہزاروں افراد شریک تھے جب اچانک گولیوں کی تڑتڑاہٹ شروع ہو گئی۔ فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

پریڈ میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی سٹیج پر موجود تھے تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں بحفاظت نکال لیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے کے شبہ میں 3 افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں