کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کرپشن سکینڈل، خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹا نیب پیش نہ ہوئے

 

لاہور (پبلک نیوز) کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کرپشن سکینڈل میں طلبی کے باوجود پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹا آج نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

 

تفصیلات کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ ایم پی اے مسرت آصف کو آج طلب کیا تھا۔ سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر، ان کے بھائی نوید اختر کو بھی نیب نے طلب کیا تھا، وہ بھی پیش نہ ہوئے۔ کینٹ ہاؤسنگ سکیم کے ڈویلپر زاہد مقبول اور شاہد مقبول بھی نیب میں پیش نہ ہوئے۔

 

ذرائع کے مطابق ملزمان پر کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔ متاثرین کی شکایت پر نیب نے تحقیقات شروع کیں، جس کے بعد آج انہیں طلب کیا گیا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزمان کو آئندہ ہفتے دوبارہ طلب کیا جائے گا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں