پاکستان نے امن کیلئے بھاری قیمت چکائی، دنیا قربانیوں کا اعتراف کرے: آرمی چیف

راولپنڈی (پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا لیکن پاکستان کی سلامتی اور وقار ہمیشہ مقدم رہے گا۔

امریکی ہرزہ سرائی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کے لیے فوجی، سیاسی، سماجی و معاشی قیمت چکائی۔ دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کا معترف ہونا چاہیے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا لیکن پاکستان کی سلامتی اور وقار ہمیشہ مقدم رہے گا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی ملاقات ہوئی جس میں  میڈیا سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق منفی پراپیگنڈا کے خلاف پاکستان کا مثبت امیج اور بیانیہ اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کو سہولیات کی فراہمی پر غور کیا گیا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں