کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کو شرمناک شکست

پبلک نیوز: جنوبی افریقا نے پاکستان کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاہینوں کی ناقص پرفارمنس کا سلسلہ جاری رہا۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

 

سینیئر کھلاڑیوں کی غیرذمہ داری پاکستان کی ٹیم کو ایک بار پھرلےڈوبی۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز پاکستان کے 177 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 431 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی 254 رنز کی برتری کے جواب میں اسد شفیق، شان مسعود اور اظہر علی کے سوا کوئی بھی کھلاڑی کریز پر نہ ٹک سکا۔ اظہر علی نے 88 شان مسعود نے 61 اور بابر اعظم نے 72 رنز بنا کر پروٹیز کو 41 رنز کا آسان ہدف دیا۔

 

جنوبی افریقا نے آسان ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فاف ڈوپلیسی کو سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں