بھارت کیخلاف میچ میں شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد نے چپ کا روزہ توڑ دیا

کراچی(اوسامہ عتیق) بھارت کے خلاف میچ میں آوٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے چپ کا روزہ توڑ دیا۔ میچ ختم ہونے سے پہلے ہی کپتان کھلاڑیوں پر چڑھ دوڑے۔ سرفراز آؤٹ ہوئے تو غصے سے بولے ٹیم میں گروپنگ چل رہی ہے، میچ کے بعد کوچ نے بھی کھلاڑیوں کی کلاس لی۔

 

قومی کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کی باز گشت، ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف میچ میں آوٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے چپ کا روزہ توڑ دیا، ذرائع کے مطابق میچ ختم ہونے سے پہلے ہی کپتان کھلاڑیوں پر چڑھ دوڑے، سرفراز آؤٹ ہوئے تو غصے سے بولے ٹیم میں گروپنگ چل رہی ہے، مجھے سب پتہ ہے کون کون گروپنگ کر رہا ہے۔ وہاب ریاض، امام الحق اور عماد وسیم پر سرفراز نے گروپ کا الزام لگا دیا۔

 

ذرائع کے مطابق میچ کے بعد کوچ نے بھی کھلاڑیوں کی کلاس لی، کہا کہ تم لوگ بھی گروپنگ میں شامل ہو، سرفراز، وہاب، امام اور عماد پر برس پڑے، ڈریسنگ روم میں کوچ نے بھی کھلاڑیوں کو کھری کھری سنائیں، شعیب ملک ٹیم میں گروپنگ کے مرکزی کردار ہیں، شعیب ملک، امام الحق، وہاب ریاض اور عماد وسیم کا ٹیم میں گروپ، بھارت کے اہم میچ سے قبل وہاب ریاض، امام الحق، شعیب ملک اور عماد وسیم کی رات بھر پارٹی کی۔ پارٹی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی جانب سے رکھی گئی تھی۔ پاکستانی نامور ماڈلز بھی پارٹی میں موجود تھیں۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں