ورلڈ کپ میں پرفارمنس پر کپتان سرفراز احمد نے چپ توڑ دی

 

کراچی(پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے بعد بہت سے واقعات ہوئے جن کی رپورٹ کی۔ مانتے ہیں کہ پہلے 5 میچزمیں بہت برا کھیلے۔ پہلے ہی میچ میں رن ریٹ بہت زیادہ گر گیا تھا۔

 

شہرقاٰئد میں پریس کانفرنس کرتے ان کا کہنا  تھا کہ بطور کپتان اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔ ٹیم کا کپتان بورڈ نے بنایا تھا وہی فیصلہ کریں گے۔ بھارت کے خلاف میچ کے بعد بہت سے واقعات ہوئے جن کی رپورٹ کی۔ بھارت کیخلاف میچ کے بعد کا ہفتہ بہت سخت تھا۔ اس کے بعد پوری ٹیم کو بٹھا کرمیٹنگ کی۔ سب نے اپنی اپنی رائے دی۔ پہلے ہی میچ میں رن ریٹ بہت زیادہ گرگیا تھا۔ مانتے ہیں کہ پہلے 5 میچز میں بہت برا کھیلے۔

 

سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی پر افسوس ہے۔ لیکن آخری چار میچز میں اچھا پرفارم کیا۔ ورلڈکپ کا اختتام اچھا ہوا کپتانی کا فیصلہ پی سی بی پرچھوڑتا ہوں۔ کپتان رہا تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم بہتر بناؤں گا۔ بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ جس طریقے کے واقعات ہوئے وہ کافی مایوس کن تھے۔ اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں اوپر کے نمبرز پر سینئرزکو موقع دیا۔

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے۔ محمد حسنین بدقسمت رہے کہ ان کو موقع نہ مل سکا۔ کوشش کے باوجود شعیب ملک کو بھی فیئر ویل میچ نہ دے سکے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں