کیپٹن مارول 63 ارب 44 کروڑ روپے کما کر سب سے آگے

پبلک نیوز: خاتون سپر ہیرو کی کہانی باکس آفس پر چھاگئی۔ 'کیپٹن مارول' نے دنیا بھر سے 63 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد رقم کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 3 دن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دنیا کی چھٹی فلم بن گئی ہے۔

 

لیڈی اِن ایکشن، خاتون سپر ہیرو پر مبنی فلم 'کیپٹن مارول نے آتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ فلم نے ریلیز کے 3 دن میں نارتھ امریکن باکس آفس پر 21 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد جبکہ دنیا بھر سے مجموعی طور پر 63 ارب 44 کروڑ روپے کمالیے۔

 

پچھلے 2 ہفتوں سے باکس آفس پر ٹاپ پر رہنے والی فلم 'ہاو ٹو ٹرین یور ڈریگن، دا ہڈن ورلڈ' دوسرے نمبر پر آگئی۔ تیسرے ہفتے میں فلم نے 2 ارب روپے سے زائد کمائی کی۔

 

اس ہفتے تیسرے نمبر پر اے میڈ فیملی فیونرل رہی، فلم نے ایک ارب اڑسٹھ کروڑ روپے سے زائد بزنس کیا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں