روجھان انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 8 افراد جاں بحق

روجھان (پبلک نیوز) روجھان انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ ہوا، تیز رفتار کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق روجھان انڈس ہائی وے شاہوالی کے قریب خوفناک حادثہ تیز رفتار کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی حادثے میں کار سوار آٹھ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ٹیمیں کار کی باڈی کاٹ کر جاں بحق افراد کو نکالا۔

 

ڈیرہ غازی خان سے کشمور تک انڈس ہائی وے سنگل ہونے کی وجہ سے آے روز خوفناک حادثات معمول بن گئے ہیں ایسا ہی ایک حادثہ روجھان کے قریب انڈس ہائی وے شاہ والی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثے میں کار سوار تمام افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں تین کمن بچے، چار خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ بدقسمت افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے تھا جو روجھان کے علاقے عمرکوٹ سے کشمور جا رہے تھے۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا ریسکیو ٹیمیوں نے کار کی باڈی کاٹ کر جاں بحق افراد کو باہر نکالا۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں