کولمبیا میں کار بم دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی

بگوڈا (پبلک نیوز) جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس سکول کے باہر کار بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی جبکہ 50 سے زائد کیڈٹ زخمی ہیں۔

 

کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں ہونے والے کار دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافہ ہو گیا۔ جنرل سینٹینڈر پولیس اکیڈی کے چیک پوائنٹ پر گارڈز نے ایک گاڑی کے ڈرائیورسے تلاشی کا کہا گیا تو اس نے گاڑی کو دیوار سے ٹکڑا دیا، جس کے بعد دھماکا ہوا۔

 

دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور پولیس اسٹیشن کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ کولمبیا میں بائیں بازو کی نیشنل لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے باغی، قدامت پسند صدر ایون ڈک سے اختلاف کے باعث اکثر پولیس پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں