رواں مالی سال دو ماہ میں گاڑیوں کی درآمد میں 85 فیصد نمایاں کمی

 

پبلک نیوز: ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال دو ماہ میں گاڑیوں کی درآمد میں 85 فیصد نمایاں کمی ہوئی ہے۔ پچھلے مالی سال دو ماہ میں 6 کروڑ 18 لاکھ ڈالر مالیت کی گاڑیاں درآمد کی گئیں تھیں۔ 2 ماہ میں گاڑیوں کی درآمد پاکستانی روپے میں 6.18 ارب روپے کمی سے 1.49 ارب روپے رہی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2 ماہ میں گاڑیوں کی درآمد میں 85 فیصد نمایاں کمی ہوئی۔ پچھلے مالی سال 2 ماہ میں 6 کروڑ 18 لاکھ ڈالر مالیت کی گاڑیاں درآمد کی گئیں تھیں۔ جولائی اور اگست میں 94 لاکھ 60 ہزار ڈالر مالیت کی گاڑیاں درآمد کی گئیں۔

 

ماہرین کے مطابق 2 ماہ میں گاڑیوں کی درآمد پاکستانی روپے میں 6.18 ارب روپے کمی سے 1.49 ارب روپے رہی۔ درآمدی گاڑیوں کی ٹیکس اور ڈیوٹی ترسیلات میں بھجنے کی شرط پر کم ہوئی، ساتھ ہی درآمدی گاڑیوں پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے کے بھی اثرات ہیں جبکہ روپے کی قدر میں کمی کے بھی اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں