2موٹر سائیکل سواروں کو کار سے ٹکر مار کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار

لاہور(پبلک نیوز) ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، ڈولفن سکواڈ نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو ہٹ کرنے والے کار سواروں کو گرفتار کر لیا۔ ڈولفن سکواڈ نے ملزمان علی اور احمد متین کو تھانہ ڈیفنس سی کے حوالے کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ میں رات گئے ایک کار نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔ اور پھر کار سوار موقع سے فرار ہو گئے، جن کو ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کر کے راؤنڈ اپ کر لیا۔ یہ حادثہ دھیڑ گاؤں کے قریب پیش آیا۔ موٹر سائیکل سواروں میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

 

کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محبوب نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ڈولفن سکواڈ نے زخمی موٹر سائیکل سوار جس کا نام اختر تھا نزدیکی ہسپتال میں منتقل کر دیا۔ ڈولفن سکواڈ نے ملزمان علی اوراحمد متین کو تھانہ ڈیفنس سی کے حوالے کر دیا۔

عطاء سبحانی  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں