نگران وزیر اطلاعات ، الیکشن کمیشن نے انتخابات کی شفافیت کی ضمانت دے دی

اسلام آباد(پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے غیرجانبدارانہ الیکشن کیلئے معاونت طلب کی۔ عوام کو جمہوری عمل کی ادائیگی کے لئے محفوظ  ماحول دیں گے۔ ترجمان پاک فوج نے ارکانِ پارلیمنٹ کے اعتراضات پر رد عمل دے دیا۔ نگران وزیر اطلاعات علی ظفر اور الیکشن کمیشن نے انتخابات کی شفافیت کی ضمانت دے دی۔

 

عام انتخابات  کی شفافیت پر نئی بحث چھڑ گئی۔ سینٹ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کےاعتراضات پر ترجمان پاک فوج نے الیکشن کی شفافیت پر وضاحت دے دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت غیرجانبدار انتخابات کیلئے معاونت طلب کی۔ پاک فوج ذمہ داری بھرپور انداز میں نبھائے گی۔عوام کوجمہوری عمل کی ادائیگی کے لئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔

 

وزیراطلاعات بیرسٹرعلی ظفرنے ارکان پارلیمنٹ کے نگراں حکومت پر عائد الزامات کو مسترد کردیا۔ کہا فوج کی تعیناتی ضابطہ اخلاق کے مطابق ہوئی ہے۔ میڈیا سنسرشپ میں ملوث ہونے کا الزام جھوٹا ہے۔ ہم نے پیمرا کو مکمل آزادی دی ہے۔

 

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب بولے ان پر کسی ادارے کا دباؤ نہیں۔ فوج اور پولیس کے اہلکار پریذائیڈنگ افسر کی ہدایات پر رپورٹ کریں گے۔ الیکشن نہایت شفاف اور قانون کے مطابق ہوں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں