صحافی پر حملہ کرنے والے نوازشریف کے 3 محافظوں کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(پبلک نیوز) صحافی پر اچھل کے حملہ کرنے والا نوازشریف کا دوسرا بدمست گارڈ بھی گرفتار ہو گیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، متاثرہ کیمرا مین کی درخواست پر نواز شریف کے تین سکیورٹی گارڈز کو شامل کیا گیا ہے۔

 

اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں متاثرہ کیمرہ مین کی درخواست پر نواز شریف کے 3 سکیورٹی گارڈز کو شامل کیا گیا ہے۔ زیر دفعہ 506 ٹو، 355 کے تحت مقدمے میں سکیورٹی گارڈ شکور اور دیگر دو نامعلوم افراد نامزد ہیں۔ مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمنٹ اجلاس کیلئے اپنے دفتر کی جانب سے معمول کی کوریج پر مامور تھا اور نواز شریف کی واپسی کی فوٹیج بنا رہا تھا۔

متعلقہ خبر:کیمرہ مین تشدد واقعہ پر سخت رد عمل، شہباز شریف کی میڈیا سے معذرت

صحافی پر اچھل کے حملہ کرنے والا نوازشریف کا دوسرا گارڈ قانون کی گرفت میں آگیا۔ آج نوازشریف کی احتساب عدالت پیشی پر صحافیوں نے بھرپور احتجاج کیا، نعرے بازی کی، نوازشریف کے گارڈ کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا۔ لیگی رہنماء طارق فضل چودھری نے واقعہ کی مذمت کی، کہا میاں صاحب بھی اس واقعہ پر صحافیوں سے گفتگو کریں گے۔

 

زخمی ہونے والے کیمرہ مین نے پبلک نیوز سے گفتگو میں کہا کہ انہیں پہلے پیچھے سے ہٹ کیا گیا۔ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی بھی پمز اسپتال پہنچے۔ صحافی کی عیادت کی اور کہا حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھی ہے، تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں