ٹاؤن شپ: چچا، بھتیجے کے مبینہ طور پر اغواء کا معمہ حل نہ ہوسکا

لاہور(پبلک نیوز) ٹاؤن شپ کے علاقہ سے چچا اور بھتیجے کے مبینہ طور پر اغواء کا معاملہ، دو روز گزرنے کے بعد بھی پولیس دونوں افراد کو ڈھونڈ نہ سکی۔ اغواء کا مقدمہ تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں درج کرا دیا گیا۔

 

شہریوں کو اغواء کرنے کی وارداتوں میں اضافہ، ٹاؤن شپ کے علاقہ سے چچا اور بھتیجے کے مبینہ طور پر اغواء کا معامل حل نہ ہو سکا۔ اس معاملےمیں سیف سٹی کیمرے بھی دونوں کو تلاش کرنے میں مدد نہ کر سکے۔ چچا عاقب منیر اور بھتیجا نہال آصف بدھ کو گھر سے نکلے واپس نہ آئے۔

پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے، عاقب منیر کے دو دوستوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دونوں افراد کے موبائل ٹریس کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ موبائل کالز ڈیٹا بھی اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی تمام پہلووں سے تفتیش جاری ہے اغواء کا مقدمہ تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں درج کیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں