دس سالہ بچی سے زیادتی کا معاملہ، ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (پبلک نیوز) دس سالہ ننھی فرشتہ کے ساتھ زیادتی کا معاملہ، ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن و دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ننھی بچی فرشتہ کی گمشدگی کا مقدمہ درج نہ کرنے اور بلا وجہ تاخیر کرنے پر ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن و دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ میں بتایا گیا کہ بچی کو ڈھونڈنے اور ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانے کے کئی چکر لگائے۔ ایس ایچ او نے ڈھونڈنے کی بجائے کہا کہ کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہو گی۔ ایف آئی آر کی بجائے پولیس اہلکار تھانے کی صفائیاں کرواتے رہے۔

فرشتہ کے باپ کی جانب سے درج کرائے مقدمہ میں اپیل کی گئی کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں اور ایس ایچ او کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں