بلی کی موت پر قانون حرکت میں آگیا

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں بلی کی موت پر قانون حرکت میں آگیا۔ کار تلے کچلنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرا لیا گیا۔

 

بلی کی موت پرقانون حرکت میں آگیا۔ ڈیفینس میں کار سوار خاتون کی کار تلے آ کر بلی ہلاک ہوئی جس کے بعد موقع پر موجود شہری فائق جاگرانی کو بلی پر رحم آیا اور بلی کی موت کا کیس لڑنے عدالت جاپہنچا۔

 

شہری فائق جاگرانی کی درخواست پر عدالت نے بھی مقدمہ کرنے کا حکم دیا جس کے بعد بلی کو کچلنے والی خاتون تہمینہ نقوی کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ 85/2019 درج کیا گیا۔

 

مقدمہ ہونے پر ہولیس نے ایکشن دکھایا اور جائے وقوعہ سے بلی کی لاش اور بلی کے خون کو تحویل میں لیا، جبکہ ظلم کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمہ کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں