ایرانی ٹماٹروں کی پاکستان انٹری، ٹماٹر کی قیمت میں سو روپے کمی

کراچی (پبلک نیوز) کراچی میں ایران سے آنے والے ٹماٹروں نے آتے ہی سوروپے کمی کردی۔ ماہرین زراعت کہتے ہیں اندورن سندھ آنے والی ٹماٹر کی نئی فصل سے مزید قیمت میں کمی آئی گی

 

خواتین خانہ کے لیے اچھی خبر، پاکستانی ٹماٹروں کی بڑھتی قیمت میں کمی کے لیے ایرانی ٹماٹروں کی  کراچی میں انٹری ہو گئی۔

 

کراچی سبزی منڈی میں 13 کنٹینرز آنے سے تین سے ساڑھے تین سو روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر ہول سیل مارکیٹ میں 180 روپے پرآگئے۔ پرچون مارکیٹ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 روز پہلے

حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات، چار سال میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس

کراچی (اسلام آباد)  بالآخر پاکستانی معیشت درست سمت میں نکل پڑی ہے، معاشی اصلاحات کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ 4 برس میں پہلی مرتبہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ اکتوبر 2019 میں خسارے سے نکل کر سرپلس ہوا ہے۔ اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس پلس 99 ملین ڈالر رہا۔

 

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، حکومت کی پالیسیوں کے ثمرات آنے لگے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں قوم کو خوشخبری سنا دی۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں قو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 روز پہلے

بابا گورو نانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات، اسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ جاری کردیا

کراچی (پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک نے سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کردیا۔

 

اسٹیٹ بینک میں سکھ برادری کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔ سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے550ویں جنم دن کے موقع پر 550 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا۔

 

گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بابا گورونانک نے دنیا کو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ ملکی معیشت کیلئے امن انتہائی ضرور... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

چھ ماہ بعد انڈیکس 36 ہزار سطح پر بحال

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت ہندسوں پراختتام ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی- آج انڈیکس میں 824 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا- چھ ماہ بعد انڈیکس 36 ہزار سطح پر بحال ہوا-

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست تیزی رہی، 824 پوائنٹس اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس 36 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ مارکیٹ 36 ہزار 803 کی سطح پربند ہوئی۔ دن بھرمیں 355  کمپنیز کے شیئرز کی خرید و فر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

پیٹرول، بجلی کے بعد حکومت گیس مہنگی کرنے کی تیار

اسلام آباد (پبلک نیوز) پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی اور اب حکومت گیس مہنگی کرنے کی تیاری ہے۔ اوگرا کو سوئی گیس کمپنیوں کے ٹیرف میں ایک سو چورانوے روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کی درخواست کر دی۔

 

حکومت نے عوام پر بجلی اور پیٹرول کے بعد گیس بم گرانے کی تیاریاں بھی مکمل کرلیں۔ سوئی گیس ڈسٹری بیوشن  کی دونوں کمپنیوں نے ٹیرف میں 194 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کی درخواست اوگرا کو کر دی، سوئی سدرن نے اوسط ٹیرف 799 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے