اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کردیا

 

کراچی (پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں 1 فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔ شرح سود 13 اعشاریہ 25 فیصد ہوگئی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے نان آئل کرنٹ خسارہ صفر کرنے کا بھی دعویٰ کر دیا۔ آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود کا اعلان کردیا گیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے خطر کی گھنٹی بجا دی۔ آئندہ 2 ماہ کے دوران مہنگائی مزید بڑھے گی۔ اسٹیٹ بینک کی آئندہ 2 ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کر دی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے

جون میں تجارتی خسارہ 2.64 ارب ڈالر رہا، ادارہ شماریات

 

اسلام آباد(عثمان طاہر) ملکی تجارتی خسارہ کم نہ ہوا، مالی سال 2018-19 میں خسارہ  2.64 ارب ڈالر رہا۔ 2019 کے لیے برآمدات  کا ہدف 25 ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔

 

مالی سال 2018-19 میں برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔ ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق برآمدات کا ہدف پورا نہ ہوسکا۔ ہدف کے مقابلے میں برآمدات 22 ارب 98 کروڑ ڈالر رہیں۔

 

مالی سال 2018-19 میں سال بہ سال برآمدات 1 فیصد جب کہ درآمدات 9.86 ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے

سونا سستا ہو گیا، فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہوکر 81600 روپے کا ہوگیا

 

کراچی (کاشف منیر) سونا سستا ہو گیا۔ فی تولہ سونا 400 روپے کم ہوکر 81 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں قمی واقع ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونا 360 روپے سے کم ہو کر 69 ہزار 942 روپے کا ہوگیا۔ عالمی بازار میں سونا 12 ڈالر کمی سے 1408 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کمی سے 33 ہزار 672 کی سطح پر بند ہوا۔

 

واضح رہے کہ ایک روز قبل... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

آٹا، میدہ، سوجی اور دال کسی کھانے کے آئٹم پر کوئی ٹیکس نہیں: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیئرمین وفاقی بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ آٹا، میدہ، سوجی اور دال کسی کھانے کے آئٹم پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔ چھوٹے دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کے لیے تیار ہیں، مگر مسئلہ یہ ہے چھوٹا دکاندار کون ہے۔

 

وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین وفاقی بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا تھا کہ میدے اور آٹے  پر سیلز ٹیکس نہیں لگایا۔ سیلز ٹیکس وہ دیتا ہے جو رجسٹرڈ ہو۔ سی این آئی سی کی ض... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

مہنگائی کی تازہ لہر، روٹی عام عوام کی پہنچ سے دور

لاہور(کرار ہمایوں) مہنگائی نے عوام سے روٹی بھی دور کر دی ہے، آٹے اور میدے کی قیمتیں بڑھنے کے پیش نظر نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

 

روٹی بھی عام عوام کی پہنچ سے دور ہونے کیلئے تیارہو گئی ہے۔ فلورملز ایسوسی ایشن کی جانب سے 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد نان 20 روپے میں اور روٹی 15 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے نان کی قیمت 20 روپے تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ انت... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  4 ماه پہلے