اقتصادی رابطہ کمیٹی کی کھاد کارخانوں کو اکتوبر تک گیس فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد (راجہ عثمان طاہر) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اقدام، کھاد کارخانوں کو اکتوبر تک گیس ملے گی، کسان سکھ کا سانس لیں گے، ملک کی غذائی ضروریات پوری ہوں گی، کھاد ملے گی تو فائدہ پورے ملک کا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے ملک کی یوریا کھاد ضروریات پوری کرنے کے لیے کھاد کارخانوں کو اکتوبر تک گیس فراہمی کی ہدایت کر دی۔

کھاد کارخانوں کے چلنے سے ملکی یوریا ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے

پاکستان کا نام جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا، ایف اے ٹی ایف ذرائع

پبلک نیوز: پاکستانی حکام کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کے خلاف اقدامات بارے ایف اے ٹی ایف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے معاملہ پر پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان جائزہ اجلاس کا پیرس میں تیسرا روز ہے۔ پاکستانی وفد کی سربراہی وفاقی سیکرٹری خزانہ کر رہے ہیں۔ پاکستانی حکام کی جعلی اکاؤنٹس، مشکوک ٹرانزیکشنز کے خلاف اقدامات بارے ایف اے ٹی ایف کو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے

سعودی عرب، پاکستان کے درمیان 21ارب ڈالر کے معاہدوں، یاداشتوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (پبلک نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور سعودی کے درمیان طے پانے والے 21 ارب ڈالر کے معاہدوں اور یاداشتوں کی تفصیلات وزارت پیٹرولیم پاکستان نے جاری کر دی ہیں۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق  معاہدوں میں قلیل مدتی، درمیانی اور طویل مدت کے منصوبے شامل ہیں۔ توانائی، سیاحت، معدنیات، پیٹرو کیمیکلز، ہوٹل انڈسٹری کےشعبوں میں 7 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ سات ارب ڈالر کے ایک سے دو سال کے شارٹ ٹرم منصوبوں کی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔

... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے

پاک سعودی تعلقات ہمیشہ آزمائش پر پورا اُترے ہیں: عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد(پبلک نیوز) مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری پر مشکور ہیں۔ سعودی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات ایک نئی جہت کو پہنچ رہے ہیں۔

 

اسلام آباد کے ہوٹل میں پاک بزنس کانفرنس منعقد ہوئی، مشیر تجارت رزاق داؤد اور سعودی وزیر تجارت سمیت دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات ہمیشہ آزمائش پر پورا اترے ہیں۔ اب ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔ پا... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

سعودی عرب گوادر میں آٹھ ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری لگائے گا: چودھری فواد

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لیے ویزا فری پالیسی کا بھی کام کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کا خود استقبال کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے دوران معاشی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ سعودی ولی عہد کے دورے سے گزشتہ دس سالوں سے زیادہ سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لوگوں کو پاکستان میں سیاحت کی سہولیات حاص... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے