آئی ایم ایف نے پاکستان سے گزشتہ تمام قرضوں کی تفصیلات مانگ لیں

پبلک نیوز: آئی ایم ایف نےپاکستان کی درخواست کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی گذشتہ تمام قرضوں کی تمام تفصیلات مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی گزشتہ تمام قرضوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ پچھلا قرض کب لیا اور کیسے خرچ کیا، آئی ایم ایف نے سب پوچھ لیا۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ نے کہا کہ قرض دینے کے لیے دیکھا جاتا ہے کہ ملک کس نوعیت کا قرض لیے ہوئے ہے اور مزید کتنے قرض کا بوجھ برداشت کر سکتا ہے۔ قرضوں کی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

پاکستان نے قرض کے لیے آئی ایم ایف سے باضابطہ درخواست کردی

بالی (پبلک نیوز) پاکستان کی جانب سے امداد کے لیے آئی ایم ایف کو باضابطہ درخواست موصول۔ آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتوں کے دوران اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے امداد کے لیے آئی ایم ایف کو باضابطہ درخواست موصول ہو گئی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی ایم ڈی کرسٹین لاگارڈ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتوں کے دوران اسلام آباد جائے گا۔ جبکہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جا... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ہفتے پہلے

اونٹ کے منہ میں زیرہ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی (پبلک نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے اسی پیسے گر گئی۔ انٹربینک میں روپے کی قدر بھی بارہ پیسے مزید کم ہوگئی۔ ڈالر کی قیمت گھٹنے سے سونے کی فی تولہ قیمت میں تین سو روپے کمی ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اسی پیسے سستا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سوچھتیس روپے پچاس پیسے سے کم ہو کر ایک سو چونتیس روپے ستر پیسے پر آ گیا۔ انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بارہ پیسے کمی ہوئی۔ انٹر بینک میں ایک سو تینتیس روپے 76پیسے پر آگیا۔

دوسری جا... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ہفتے پہلے

ڈالر کو پَر لگے تو پنجاب حکومت کے ذمے واجب الادا قرضوں میں اضافہ ہو گیا

لاہور(پبلک نیوز) ڈالر کو پَر لگے تو پنجاب کے قرضوں کو بھی اڑان مل گئی۔ پنجاب حکومت کے ذمے واجب الادا قرضوں میں ایک کھرب 3ارب 91کروڑ 66 لاکھ 65 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔

 

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے سے پنجاب کے قرضوں کو بھی اڑان مل گئی۔ پنجاب حکومت کے ذمہ مجموعی طور پر واجب الادا قرضوں میں ایک کھرب 3ارب 91کروڑ 66 لاکھ 65 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔ پنجاب حکومت کے ذمہ جون میں قرض 6کھرب 57 ارب 16کروڑ31 لاکھ 35 ہزار روپے تھا۔

مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

ڈالر 12 روپے 75 پیسے اضافہ کے ساتھ 137 روپے کا ہو گیا

کراچی(پبلک نیوز) انٹر بینک  میں ڈالر کی اونچی اڑان، انٹر بینک میں روپے کی قدر میں تیزی سی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 12روپے 75 پیسے ایک دن میں مہنگا ہو گیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 137 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

 

روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں ایک ہی روز میں 12 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 137 روپے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 124.25 روپے سے مہنگا ہوکر 137 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے