سندھ کے بعد پنجاب میں گیس بحران، سی این جی اسٹیشنز 10جنوری تک بند رہیں گے

لاہور (رمضان بیگ) سندھ کے بعد اب پنجاب میں گیس بحران سر اٹھانے لگا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز 10 جنوری تک بند کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرمیں سی این جی بحران سراٹھانے لگا۔ 10 جنوری تک لاہورسمیت پنجاب بھرمیں سی این جی کی بندش ہوگی۔ سی این جی بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات کے ساتھ ساتھ پمپ مالکان کی بھی  مشکلات میں اضافہ ہو گا۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہفتہ میں تین چار مرتبہ سی این جی ملتی تھی لیکن اب بالکل ہی 10 جنوری تک بن... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی سفارش

اسلام آباد (پبلک نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی ہے۔ کمی کے حوالے سے وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق پٹرول 9 روپے 50 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی سفارش، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کی تجویز، مٹی کا تیل 25 پیسے ف... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے

چیئرمین ایس ای سی پی کیلئے فرخ سبزواری کے نام کی منظوری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی کابینہ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی چیئرمین شپ کے لیے فرخ سبزواری کے نام کی منظوری دے دی۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ کے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بتاتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ فرخ سبزواری کو چیئرمین ایس ای سی پی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کابینہ نے اس کی منظوری بھی دے دی۔

فرخ سبزواری نے 1994 میں آئی بی اے سے ای... مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے

سونے کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد 800 روپے کی کمی

کراچی (پبلک نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہی روز میں 1450 روپے کے اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قدر میں 800 روپے کی کمی ہو گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قدر 800 روپے کمی کے بعد 67 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے کم ہو کر 57442 روپے ہو گئی ہے۔

سندھ صرافہ با زار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر میں 4 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 1256 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے

متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے لیے بڑی خوش خبری آ گئی

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات کے مثبت اثرات بھی سامنے آ گئے۔ متحدہ عرب امارات آئندہ چند روز میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین ارب ڈالر جمع کرائے گا۔ مشکل وقت میں مدد کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے بھی متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

 

متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے لیے بڑی خوش خبری، سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی پاکستان کے لیے مدد آرہی ہے۔ متحدہ عرب امارات اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین ارب ڈالر جمع کرائے گا۔... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  11 ماه پہلے