سال کا پہلا دن، بینکوں اور مالیاتی اداروں میں عوامی لین دین بند

کراچی (پبلک نیوز) بینک دولت پاکستان آج بینک تعطیل کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔ نجی بینکوں سمیت مالیاتی اداروں کا عملہ معمول کے مطابق حاضر رہے گا اور کھاتہ داروں کے حساب کتاب کی نئی ترتیب عمل میں لائی جائے گی۔

 

ذرائع کے مطابق بینک دولت پاکستان آج یکم جنوری 2019 بینک تعطیل کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔ بینک تعطیل کے باعث تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینک آج عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔

 

... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

2018 میں 100 انڈیکس 8.41فیصد کم ہوا

کراچی (کاشف منیر) 2018 کے حوالے سے ہر طرف شور بپا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2018 نے کیا تبدیلیاں کی ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

2018 میں 100 انڈیکس 8.41فیصد کم ہوا۔ 100 انڈیکس نے سال کا اختتام 3404 پوائنٹس کم ہو کر 37066 پر کیا۔ سال میں 45 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ پی ایس ایکس کے کاروبار کی مالیت 1922 ارب روپےرہی۔ 2018 میں 246 دن کاروبار ہوا، 129 دن منفی رہے۔

سال کی بلند ترین سطح 47148 رہی۔ 2018 کی کم ترین سطح 36274 رہی۔ 100 انڈیکس نے 10874 پوائنٹس کے بینڈ میں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

نئے سال پر حکومت کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت کا سال کے آغاز پر عوام کو بڑا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ مٹی کا تیل 52 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔

پٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 16 روپے 68 پیسے فی لیٹر مق... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

روزگار کے نئے مواقع صنعتی ترقی سے ہی پیدا ہوتے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

بہاولپور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نئی صنعتی پالیسی پر عملدرآمد سے صوبے کی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ روزگار کے نئے مواقع صنعتی ترقی سے ہی پیدا ہوتے ہیں۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں بہاولپورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مبشر حسین کی قیادت میں صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات، ملاقات کے دوران وزیر اعلی پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صنعتکاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے گی۔ نئی صنعتی پالی... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

سی پیک کے تحت 40 ارب ڈالر قرض چین کو واپس کرنے کی رپورٹس بے بنیاد قرار

اسلام آباد(پبلک نیوز) چینی سفارت خانے نے سی پیک کے تحت 40 ارب ڈالر قرض چین کو واپس کرنے کی رپورٹس بے بنیاد قرار دے دیں۔ پاکستان نے صرف 6 ارب ڈالر کا قرض اور سود واپس کرنا ہے۔ چینی سفارتخانے کے مطابق سی پیک کے تمام منصوبے اتفاق رائے سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

 

سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون کا اہم منصوبہ ہے، سی پیک کے تمام منصوبے دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے کی بنیاد پر ہیں۔ چینی سفارت خانہ کی جانب سے بیان میں پاکستان پر 40 ارب ڈالر قرض واج... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے