جب تک آئی ایم ایف  سے اچھا پروگرام نہیں ملتا، قرض نہیں لیں گے: اسد عمر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی ابتر صورتحال پہلے بھی ہوئی۔ 1998 سے 2008 تک مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ نومبر 2017 سے جولائی 2018 تک روپے کی قدر 23 روپے گر چکی تھی۔ جب تک آئی ایم ایف سے اچھا پروگرام نہیں ملتا قرض لینے کا فیصلہ نہیں کریں گے۔

 

وزیر خزانہ اسد عمر نے کمیٹی کو آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج اور معیشت کی ابتر صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے بھی ملک مالی بحران کا شکار رہ چکا ہے، ج... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

چینی کمپنی کی حکومت پاکستان کو 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش

اسلام آباد(پبلک نیوز) 50 لاکھ گھروں کے منصوبے میں عالمی کمپنیوں نے بھی دلچسپی لینا شروع کردی۔ چین اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک کی کمپنیوں نے حکومت کو پیشکشں بھجوا دیں۔ حکومت آئندہ 3 ماہ میں ہاؤسنگ منصوبے پر مثبت پیشرفت کیلئے ہنگامی اقدامات کی خواہشمند ہے۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق چین کی ایک بڑی تعمیراتی کمپنی نے حکومت کو 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کر دی، چین اور متحدہ عرب امارات نے حکومتی سطح پر بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ چی... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

سونا ایک بار پھر مہنگا، صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت 67800روپے تک جا پہنچی

کراچی (پبلک نیوز) سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ فی تولہ سونے کی قیمت 67ہزار 800پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز بھی مندی رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شادیوں کے سیزن نے سونے کی قیمت بڑھا دی۔ ایک ہی دن میں دوبار سونے کی قیمت میں 1450روپے اضافہ کے بعد صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت 67800روپے تک جا پہنچی۔

دس گرام سونے کی قیمت 58ہزارروپے سے تجاوز کر گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اون... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

ریونیو میں بڑھتی ہوئی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟

لاہور (پبلک نیوز) ریونیو میں بڑھتی ہوئی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟ حکومت کے معاشی ارسطوﺅں نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔ پٹرولیم اور موبائل فون پر ٹیکس سے عام آدمی کے بل کس نکال کی تیاریاں شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار کو محصولات وصولیوں کی مد میں سو ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹرن کو مثبت گرداننے والی پی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف کا در کھٹکھٹانے والی ہے تاکہ معاشی مشکلات پر قابو پایا جا سکے۔ آئی ایم ایف چار پیسے تھم... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو مزید 2 ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان

اسلام آباد (پبلک نیوز) رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو مزید دو ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے۔ سعودی عرب کے بعد چین کی جانب سے پاکستان کو مالیاتی پروگرام ملنے کا امکان  ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو مزید 2 ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے۔ سعودی عرب کے بعد پاکستان کے بہترین دوست چین کی جانب سے پاکستان کو مالیاتی پروگرام ملنے کا امکان ہے۔ سی پیک منصوبے کے فریم ورک کے تحت پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے۔مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے