آئندہ دو سالوں میں پاکستان کی معاشی نمو 4.3 اور 4.7 فیصد رہے گی: موڈیز

پبلک نیوز: امن وامان اور پاورسپلائی کی بہتری نے پاکستان میں ترقی کے مواقع بڑھادیے ہیں۔ موڈیز کے مطابق سی پیک منصوبہ سے پاکستان میں کاروباری اعتماد بڑھ رہا ہے۔

پاکستانی معیشت پر موڈیز  نے اپنی رائے دے دی۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل طویل عرصے تک  مضبوط ہے۔ امن وامان، بہتر پاور سپلائی اور ترقیاتی منصوبوں نے ترقی کے مواقع بڑھائے ہیں۔ پاکستان میں کاروباری اعتماد بڑھ رہا ہے۔

موڈیز کے مطابق سی پیک منصوبے معاشی ترقی کا حصہ بن رہے ہیں۔ نئی حک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

سوئی سدرن گیس حکام، سی این ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام

کراچی(پبلک نیوز) سوئی سدرن گیس حکام اور سی این ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے، سی این جی اسٹیشنز کو فوری گیس بحال کرنے کا کوئی وقت نہ دیا گیا۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے سوئی سدرن حکام کو چوبیس گھنٹے کی مہلت دیے دی۔

 

سندھ میں غیرمعینہ مدت تک سی این جی کی بندش، پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام، بسوں سے دفاتر جانے والے شہری رل گئے۔ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سےغائب۔ یس بندش کے خلاف سی این جی ایسوسی ایشنز کا سوئی سدرن کے دفتر کے باہر پرامن احتجاج۔ ایس ایس جی... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

پاک چین صنعتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے جامع فریم ورک تیار کیا جارہا ہے: خسرو بختیار

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاک چین صنعتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے جامع فریم ورک تیار کیا جارہا ہے۔ صنعتی تعاون فریم ورک کے تحت چینی صنعتوں کی یہاں منتقلی اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ممکن ہو گی۔

مخدوم خسرو بختیارکی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داؤد کے علاوہ بورڈ آف انوسٹمنٹ، پیٹرولیم ڈوژن، وزارت صنعت و تجارت اور خیبر پختونخوا حکومت کے حکا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

اوپیک اور تیل پیدا کرنیوالے 10ممالک کا 12لاکھ بیرل یومیہ کمی پر اتفاق

ویانا (پبلک نیوز) اوپیک تنظیم کے ارکان سمیت تیل پیدا کرنے والے 10 ممالک نے تیل کی پیداوار میں 12 لاکھ بیرل یومیہ کمی پر اتفاق کر لیا۔ پیداوار میں کمی کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویانا میں دو روزہ مذاکرات میں اوپیک کے ارکان اور تیل پیدا کرنے والے 10 ممالک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ 12 لاکھ بیرل کمی پر اتفاق کیا۔ تیل کی پیداوار برقرار رکھنے کے لیے ایران، وینزویلا اور لیبیا کو استثنیٰ حاصل ہے۔

معاہدے کے تحت اوپیک کے 14 رکن م... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

ملک میں گیس کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کا منصوبہ بے نقاب

پبلک نیوز: ملک میں گیس کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کا منصوبہ بے نقاب، پاکستان ایل این جی کمپنی نے ایل این جی امپورٹ شپ کینسل کر دی۔ شپ میں 1لاکھ 30ہزار میٹرک ٹن ایل این جی درآمد کی جا رہی تھی۔

ذرائع وزرات پٹرولیم کے مطابق 1لاکھ 30ہزار میٹرک ٹن ایل این جی لے کر آنے والی شپ کو کینسل کر دیا گیا۔ پاکستان ایل این جی کمپنی حکام کا مؤقف ہے کہ مئی تک ملک میں ایل این جی موجود ہے۔ جون میں نئی شپ بھیجی جائے۔

ایل این جی شپ منسوخ ہونے سے قومی  خزانے کو 12 ارب روپے کا نقصا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے