حکومت پاکستان کا سگریٹ پینے والوں پر "گناہ ٹیکس" لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت کا سگریٹ پینےوالوں پر "گناہ ٹیکس" لگانے کا فیصلہ، پاکستان سگریٹ پر "گناہ ٹیکس" لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک ہو گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سگریٹ پینےوالوں پر "گناہ ٹیکس" لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹیکس نفاذ سےسالانہ اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔ ملک میں سالانہ 4ارب سے زائد سگریٹ فروخت ہوتے ہیں۔ ٹیکس سے جمع شدہ آمدن شعبہ صحت پرخرچ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ "گناہ ٹیکس" کے نفاذ سے سگریٹ مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔ "گناہ ٹیکس" آمدن و... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

معاشی صورتحال سے متعلق غلط فہمیاں پھیلانے سے گریز کیا جائے: وزیرخزانہ


اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی ہیجانی کیفیت نہیں، ملک میں جلد بھاری سرمایہ کاری آئے گی، بھارت کے لوگ بھی امن چاہتے ہیں، امید رکھتے ہیں سارک کا تعاون مستقبل میں مضبوط ہو جائے گا۔

 

وزیرخزانہ اسد عمر نے جنوبی ایشیاء اقتصادی سمٹ سے خطاب کر ہوئے کہا کہ کرتار پور بارڈر بہت اچھا اقدام تھا، اس پر پاکستان بھارت سے مثبت جواب کی امید رکھتا ہے اور پاکستان جواب کا منتظر ہے۔ دو ریاستوں کے درمیان کشیدگی اور سیاسی تنازعات حتم کرنے... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد نچلی پرواز،انٹربینک میں 136روپے کا ہو گیا

کراچی(پبلک ) انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر ایک سو انتالیس روپے سے کم ہو کر 136 روپے کا ہو گیا ہے۔100انڈیکس 550 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

 

نئے کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی پرواز کو ریورس گیئر لگ گیا، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔ ڈالر نے پیچھے کی طرف لمبی چھلانگ لگ گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی، شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ

کراچی (پبلک نیوز) اسٹيٹ بينک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانيٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ ڈیڑھ فیصد اضافے سے شرح سود 10 فيصد مقرر کر دی گئی۔ اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق مہنگائی کی شرح ميں مسلسل اضافے کو روکنا ہوگا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کی نئی مانیٹری پالیسی آ گئی۔ ڈیڑھ فیصد اضافے سے شرح سود 10 فيصد ہو گئی۔ شرح سود پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق مہنگائی ميں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کو روکنا ہوگا اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو رہا ہے۔

اسٹ... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

ڈالر کا معاملہ طلب اور رسد سے جڑا ہوا ہے: اسد عمر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ڈالر کا معاملہ طلب اور رسد سے جڑا ہوا ہے، ملک میں ڈالر کی طلب زیادہ اور دستیاب کم ہے۔ پچھلے سال 19 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا، مصنوعی طریقے سے روپے کی قدر برقرار اور ڈالر کی کم رکھی جاتی تھی۔

ڈالر کے مہنگا ہونے سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کے بعد وزیر خزانہ نے اس کی تردید کر دی ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر کا معاملہ طلب اور رسد سے منسلک ہوتا ہے۔اگر ڈالر کی طلب زیادہ جبکہ دستیابی کم ہو تو یہ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے