آئی ایم ایف نے شرائط کی منظوری پر پاکستان کو مالیاتی پیکج دینے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مالیاتی پیکج کے لیے مذاکرات کا آخری دور جاری ہے۔ آئی ایم ایف نے شرائط کی منظوری پر مالیاتی پیکج دینے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مالیاتی پیکج کے کیے مذکرات کا آخری دور جاری ہے۔ قرض کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط قبول کریں یا نہیں، فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شرائط کی منظوری پر مالیاتی پیکج دینے کا عندیہ دے دیا۔ وفد اگلے ہفتے کے دوران ایو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

شہریوں کے بینک اکاؤنٹس خالی ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا

پبلک نیوز: شہریوں کے اکاؤنٹس خالی ہونے کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا۔ سکیورٹی گارڈ کی جمع پونجی بینک اکاؤنٹ سے غائب ہوگئی۔ سکیورٹی گارڈ محمد صفدر نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل پر دستک دے دی۔

بینک فراڈ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ فراڈیوں نے غریب سیکیورٹی گارڈ کو بھی نہیں بخشا۔ سیکیورٹی گارڈ محمد صفدر کی زندگی کی جمع پونجی بینک اکاؤنٹ سے غائب ہو گئی۔ سیکیورٹی گارڈ نے انصاف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل پر دستک دے دی۔

سیکیورٹی گارڈ نے انصاف کے حصول... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

پاکستان میں غربت کی شرح کتنی ؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی

پبلک نیوز: عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 30 فیصد ہے جبکہ 15 سال کے دوران پاکستان میں غربت کی شرح میں 35 فیصد کمی ہوئی۔

عالمی بنک نے پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 30 فیصد ہے جبکہ 15 سال کے دوران پاکستان میں غربت کی شرح میں 35 فیصد کمی ہوئی۔

عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان پاکستان کا سب سے غری... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کون؟ حکومت اور اپوزیشن نئے امتحان میں پڑ گئیں

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کون؟ حکومت اور اپوزیشن نئے امتحان میں پڑ گئی ہیں۔ موجودہ حالات کے مطابق احتساب کی بڑی کمیٹی کے چیئرمین کی نامزدگی کے حتمی فیصلہ میں مزید کئی دن درکار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تقرری کے معاملے پر بڑے سیاستدان بھی راستہ نکالنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ حکومتی وفد کی اپوزیشن سے کئی ملاقاتوں میں بھی کوئی نتیجہ نہیں نکالا جا سکا ہے۔ خواجہ آصف یا بلاول کے امکانات ختم ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن میں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

پاکستان کے آئی ایم ایف سے پالیسی سطح پر مذاکرات کل سے شروع ہوں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہونے جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر مذاکرات میں پاکستانی معاشی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔ وزیر خزانہ اسد عمر مذاکرات میں پاکستانی معاشی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف روپے کی قدر میں مزید کمی کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ بجلی، گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے، سبسڈی کے خاتمے کی شرط کا بھی... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے