ڈالر 12 روپے 75 پیسے اضافہ کے ساتھ 137 روپے کا ہو گیا

کراچی(پبلک نیوز) انٹر بینک  میں ڈالر کی اونچی اڑان، انٹر بینک میں روپے کی قدر میں تیزی سی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 12روپے 75 پیسے ایک دن میں مہنگا ہو گیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 137 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

 

روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں ایک ہی روز میں 12 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 137 روپے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 124.25 روپے سے مہنگا ہوکر 137 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

انڈیکس رواں مالی سال کی کم ترین سطح 38ہزار سے بھی نیچے آ گیا

پبلک نیوز: آئی ایم ایف کی بے رخی اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر شدیدمندی کا رجحان رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہی روز میں تیرہ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔ انڈیکس رواں مالی سال کی کم ترین سطح 38ہزار سے بھی نیچے آ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھا گئے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی فروخت کا رجحان غالب رہا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1328 پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح انڈیکس رواں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

حکومت نے بالآخر آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) معاشی صورتحال نے نئی حکومت کو بھی آئی ایم ایف سے رجوع کرنے پر مجبور کر دیا۔ حکومت کا فوری قرض کے لیے آئی ایم ایف سے دسمبر میں باضابطہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔


ناں ناں کرتے ہاں ہو گئی، حکومت کی جانب سے بالاآخر آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کر ہی لیا، حکومت نے فوری طور پر 5 ارب ڈالر لینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ کل 10 ارب ڈالر لیے جائیں گے۔ حکومت دسمبر میں قرض لینے کیلئے آئی ایم ایف سے باضابطہ رابطہ کریں گی۔


آئی ایم... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

پاکستان، ایف اے ٹی ایف کے درمیان حتمی مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) ایف اے ٹی ایف کا ایشیاء پیسیفک اعلی سطح کا وفد 7 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک پاکستان کے اہم دورہ پر ہے۔ وفد وزارت خزانہ، وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک، ایف ایم یو کے حکام سے ملاقات کرے گا۔ ایس ای سی پی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے بھی ملاقات ہو گی۔

 

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران انسداد منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے انتظامی و قانونی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جس کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کے سربراہ اجلاس میں غور ک... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

مہنگائی کا ایک اور حکومتی تحفہ، سی این جی قیمتوں میں 18 روپے تک اضافہ

کراچی (پبلک نیوز) نئی حکومت، نئے فیصلے، نئی قیمتیں اور قیمتوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا اضافہ، تحریک انصاف کی حکومت نے گیس مہنگی کی تو سی این جی ایسوسی ایشن نے قیمت بڑھا دی۔

تفصیلات کے مطابق عوام پر ایک بار پھر مہنگائی بم گرا دیا گیا۔ حکومت نے گیس مہنگی کی تو سی این جی ایسوسی ایشن نے قیمت بڑھا دی۔ سندھ اور بلوچستان ریجن میں سی این جی کی قیمت میں 18 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ دودھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔  کراچی متحدہ ٹرانسپورٹ اونر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے