ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کی کوششیں

اسلام آباد (پبلک نیوز) ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کو مذاکرات میں منی لانڈرنگ کے خلاف موثر قانون سازی کی یقین دہائی کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے مذاکرات کا آج آخری دور ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد اور اقدامات پر آغاز بھی ہوگیا۔

قوانین پر عملدرآمد کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی سطح پر اینٹی منی لانڈرن... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

ترقیاتی فنڈز میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی گئی: صوبائی وزیر خزانہ

لاہور (پبلک نیوز) قرضوں کے بوجھ تلے دبی معیشت میں پنجاب کا بجٹ پیش۔ وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ ترقیاتی فنڈز میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی گئی۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ ان کا  کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ فنڈ میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں کی گئی۔ اورنج ٹرین جیسے مہنگے منصوبہ پر بھی خطیر بجٹ صرف کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب نے جہاں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے، ہفتے کے آغاز میں ہی کاروبار ہچکولے کھانے گا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ایک بار پھر انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان، ہنڈرڈ انڈیکس میں گیارہ سو نواسی پوائنٹس کی کمی، انڈیکس 36 ہزار328کی سطح پر پہنچ گیا۔

100 انڈیکس دو سال پانچ ماہ کی کم ترین سطح تک گر گیا۔ 100 انڈیکس میں 1101 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈی... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

آئی ایم ایف نے پاکستان سے گزشتہ تمام قرضوں کی تفصیلات مانگ لیں

پبلک نیوز: آئی ایم ایف نےپاکستان کی درخواست کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی گذشتہ تمام قرضوں کی تمام تفصیلات مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی گزشتہ تمام قرضوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ پچھلا قرض کب لیا اور کیسے خرچ کیا، آئی ایم ایف نے سب پوچھ لیا۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ نے کہا کہ قرض دینے کے لیے دیکھا جاتا ہے کہ ملک کس نوعیت کا قرض لیے ہوئے ہے اور مزید کتنے قرض کا بوجھ برداشت کر سکتا ہے۔ قرضوں کی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

پاکستان نے قرض کے لیے آئی ایم ایف سے باضابطہ درخواست کردی

بالی (پبلک نیوز) پاکستان کی جانب سے امداد کے لیے آئی ایم ایف کو باضابطہ درخواست موصول۔ آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتوں کے دوران اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے امداد کے لیے آئی ایم ایف کو باضابطہ درخواست موصول ہو گئی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی ایم ڈی کرسٹین لاگارڈ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتوں کے دوران اسلام آباد جائے گا۔ جبکہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جا... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے