پٹرول کے بعد ایل پی جی مہنگی، چینی کی قیمت بھی بڑھ گئی

اسلام آباد (راجہ عثمان) مہنگائی کی سونامی کی زد میں چینی بھی آگئی۔ چینی کی سو کلو بوری کی قیمت میں300 روپے کا اضافہ، سو کلو چینی کی بوری 6 ہزار روپے کی ہوگئی۔ ہول سیل میں فی کلو چینی 57 کے بجائے 60 روپے میں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی سونامی کی زد میں چینی بھی آگئی۔ چینی کی سو کلو بوری کی قیمت میں300روپے کا اضافہ ہو گیا۔ سو کلو کی بوری 6ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ ہول سیل میں فی کلو چینی 57 روپے سے بڑھ کر 60 روپے فی کلو ہوگئی۔ ہول سیل میں چینی مہنگی ہونے کے بعد 64... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اپوزیشن میرے سامنے آ کر بات کرے: وزیر خزانہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا اچھا اور برا دونوں طرح کا استعمال ہو رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ معیشت کی بہتری کے لیے نئی چیزیں متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

 

وفاقی دارلحکومت میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ مقامی تجارت ملکی معیشت میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا اچھا اور برا دونوں طرح کا استعمال ہو... مزید پڑھیں
حارث افضل  3 ہفتے پہلے

پی ٹی آئی حکومت نے پٹرول مزید 6 روپے مہنگا کر دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کی تیل میں فی لیٹر 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

 

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں بڑھنے سے شہریوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ پہلے ہی پیٹرول مہنگا تھا اب مزید مہنگا کرنے سے مشکلات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا نے 11 روپے کی منظوری بجھوائی تھی مگر 6 روپ... مزید پڑھیں
حارث افضل  3 ہفتے پہلے

اوگرا نے پٹرولیم قیمتوں میں 11.91 روپے فی لٹر اضافہ کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی

اسلام آباد (راجہ عثمان طاہر) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے لیے آستینیں چڑھا لیں۔ اوگرا نے پٹرولیم کی قیمتوں میں 11.91 روپے فی لٹر اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار ایک بار پھر مہنگائی کا بم گرانے کو تیار ہے۔ اوگرا نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تجویز دے دی۔

اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول 11روپے 91 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 11 روپے 17 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سف... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

ایف بی آر یکم اپریل سے تمام مشکوک ٹرانزیکشنز کے اعدادوشمار کا جائزہ لے گا

اسلام آباد (راجہ عثمان) بے نامی اکاؤنٹس کے خلاف  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کریک ڈاؤن، بے نامی اکاؤنٹس کے حوالے سے نوٹس بھیجنے شروع کر دیئے گئے۔ ایف بی آر یکم اپریل سے مشکوک ٹرانزیکشن کےاعدادوشمار کا جائزہ لے گی۔ سابق صدر آصف زرداری کے خلاف لگژری گاڑیوں کے معاملے پر کارروائی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر حکام نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال چار ہزار تین سو اٹھانوے ارب روپے کا ٹیکس ہدف دیا گیا ہے۔ جس میں سے فروری تک دو ہزار پانچ سو چھیاسٹھ ار... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے