پاکستانی بینکوں نے اے ٹی ایم سے عالمی ادائیگیاں معطل کر دیں

اسلام آباد (پبلک نیوز) بینکنگ سسٹم پر سائبر حملے کے بعد صارفین کو الرٹ جاری، پاکستانی بینکوں نے اے ٹی ایم سے عالمی ادائیگیاں معطل کر دیں۔ عالمی نیوز ویب سائٹ کی حالیہ سنسنی خیز رپورٹ سے ہلچل مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سائبر حملہ کے خطرہ کے حوالے سے عالمی نیوز ویب سائٹ کرب آن سیکیورٹیز کی حالیہ رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 26 اکتوبر کو سائبر چوروں کے بازار جوکر اسٹیشن پرنیا ڈیٹا فروخت ہونے کا انکشاف سامنے آ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیٹا جمع ہونے کے دوس... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری۔ ایک ہفتہ کے دوران 100 انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری،  ایک ہفتہ کے دوران 100 انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی بیل آوٹ پیکچ کے بعد مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 660 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب  انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ میں انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا جبک... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ماه پہلے

ملک میں مہنگائی چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پبلک نیوز: ملک میں مہنگائی چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں اکتوبر میں مہنگائی میں سات فیصد اضافہ ہوا۔

شماریات ڈوژن کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں کئی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مہنگائی میں 5.95فیصد اضافہ ہوا۔ اکتوبر میں گیس کی قیمتوں میں 105فیصد اضافہ ہوا۔ اکتوبر میں چکن 35.25فیصد، انڈے 14.41فیصد مہنگے ہوئے۔

ٹیوشن فیس میں 23.56فیصد ،سیگریٹس 14.18فیصد تک مہنگے ہوئے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے

ٹیکس نظام میں بہتری کوئی راکٹ سائنس نہیں،صرف اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیرخزانہ

کراچی(پبلک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے چین سے دیرینہ تعلقات کا ذیادہ فائدہ نہیں اٹھایا، چین کی عالمی سطح پر سپلائی مضبوط ہے، جس کا ہم نے فائدہ اٹھانا ہے، ٹیکس نظام میں بہتری کوئی راکٹ سائنس نہیں، صرف اصلاحات کی ضرورت ہے۔

 

کراچی ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے تحت 4 روزہ سالانہ جنرل میٹنگ اجلاس۔ وفاقی وزیرِخزانہ اسد عمر کا ویڈیو لنک کے ذریعے میمن کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا میمن کمیونٹی سے پرانا تعلق ہے۔ پاکستان چین کا دیرین... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

مہنگائی کا نیا حکومتی تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں

پبلک نیوز: عالمی منڈی میں بڑھتی تیل کی قیمتوں کا اثر، وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں بڑھتی تیل کی قیمتوں کا اثر پاکستانیوں پر بھی پڑنے لگا۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا۔ نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے فی لٹر ہو گی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے