پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی کارروائی 65ہزار شراب کی بوتلیں برآمد، اسمگلرز گرفتار

پبلک نیوز: پاک بحریہ سمندری حدود کی محافظ ہے، وہیں پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی ہر دم تیارہے، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی نے کی ملکی تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 65ہزار شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں، مکران کے ساحل سے سات اسمگلروں کو بھی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم کی جانب سے تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ مکران کے ساحل سے شراب کی بوتلیں برآمد جبکہ سات اسمگلر گرفتار کیے گئے۔

ڈی جی میری ٹائم سیکورٹی ریئرل ایڈمرل محمدذکاالرحمان... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 روز پہلے

لاہور پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش طارق عرف فرحو گرفتار

لاہور (پبلک نیوز) بدنام زمانہ منشیات فروش طارق عرف فرحو  قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد۔

تفصلات کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش طارق عرف فرحو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف سبزہ زار، فیصل ٹاؤن، قائداعظم اور دیگر تھانوں میں 18 منشیات کے مقدمات درج... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

کوہستان وڈیو اسکینڈل کے مدعی افضل کوہستانی بھی قتل

پبلک نیوز: ایبٹ آباد میں فسادیوں نے ظلم کی نئی تاریخ لکھ دی۔ کوہستان وڈیو اسکینڈل کے مدعی افضل کوہستانی کو بھی قتل کر دیا گیا۔ مقتول کے دو بھائیوں کو پہلے ہی ہلاک کیا جا چکا ہے۔ پانچ خواتین کے قتل کا حساب مانگتے تین افراد بھی موت کی کھائی میں جا پہنچے لیکن مقدمہ اب تک انجام کو نہ پہنچ سکا۔

تفصیلات کے مطابق کوہستان ویڈیواسکینڈل دنیا کے سامنے لانا جرم بن گیا۔ مدعی افضل کوہستانی کوبھی  موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ افضل کوہستانی کو ایبٹ آباد چلڈرن اسپتال روڈ پر نامعلوم... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

گلشن جمال، ڈالمیا میں پولیس مقابلوں میں ہلاک ملزموں کا کرائم ریکارڈ جاری

کراچی (پبلک نیوز) گزشتہ روز گلشن جمال اور ڈالمیا میں پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونے والے ملزمان کا کرائم ریکارڈ پولیس نے جاری کر دیا۔

 

گزشتہ روز گلشن جمال اور ڈالمیا میں پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونے والے ملزمان کا کرائم ریکارڈ پولیس نے جاری کر دیا۔ ڈالمیا میں ہلاک ہونے والا ملزم نادر عرف چھپڑا بدنام زمانہ منشیات فروش ہے۔ ملزم پاک کالونی اور سولجر بازار کے علاقوں میں منشیات کا اڈے چلاتا تھا۔ ملزم نادر عرف چھپڑا پولیس اہلکار سہیل خان کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ ا... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ہفتے پہلے

بی جے پی کے غنڈے بے لگام، لکھنؤ میں 2محنت کش کشمیریوں پر ڈنڈوں سے حملہ

لکھنؤ(پبلک نیوز) بی جے پی کے غنڈے بے لگام، لکھنو میں سڑک کنارے ڈرائی فروٹ بیچنے والے 2 کشمیریوں کو پیٹ ڈالا، لاٹھیاں برسائیں، گالیاں دیں، گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا، مظلوموں کو بچانے کوئی آگے نہ بڑھا، سب تماشا دیکھتے رہے۔

 

بھارت میں رہنے والے کشمیریوں پر انتہا پسندوں نے ظلم کی انتہا کر دی، لاٹھی بردار انتہا پسندوں نے سڑک پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والے دو کشمیریوں پر حملہ کر دیا۔ لکھنؤ کی ایک سڑک پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والے دو کشمیریوں پر بدترین تشدد کر... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے